لاہور : مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے اگر ای وی ایم پر الیکشن کروائے گئے تو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے. اسٹیٹ بینک سے لے کر اس ملک کی پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے. چوہدری سرور کی باتوں سے لگتا ہے حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے ۔ بابارحمتے کیخلاف مریم نوازکی آڈیوکوکاﺅنٹرکرنے کیلئے حکومت اشتہارات والی آڈیوپرپراپیگنڈا کررہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاﺅ ن سیکرٹریٹ میں صوبائی تنظیمی اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت رانا ثناء اللہ نے کی ۔ اجلاس میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی.
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے. حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی. پاکستان کی چھتر سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ رشوت لے کر تعیناتیاں کی جاتی ہوں. ہم ٹی ایل پی ماڈل پر یقین نہیں رکھتے اگر حکومت نے الیکڑانک مشین پر الیکش کرائے تو ہر حربہ استعمال کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بابا رحمتے کے خلاف مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لئے حکومت اشتہارات والی آڈیو پر پراپوگنڈا کر رہی ہے. نمبر پورے ہونے پر ہم ضرور وفاق اور صوبے میں ان ہاوس تبدیلی پر دلچسپی رکھتے ہیں۔
راناثناءاللہ خان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اپنے پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے ،ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے مطلوبہ تعداد ہوتومسلم لیگ ن اس کے لئے تیارہے۔
تبصرے بند ہیں.