سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: وزیراعظم 

127

 

اسلام آباد: سیالکوٹ واقعے پروزیر اعظم عمران خان کا ردعمل آگیا ۔ کہتے ہیں سیالکوٹ میں فیکٹری پر ہولناک حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرم کا دن ہے۔

 

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کاہ کہ میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ گرفتاریاں جاری ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ آج سیالکوٹ میں ایک سپورٹس فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر پر تشدد کیا اور اس کو زندہ جلا دیا تھا ۔

 

بعدازاں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 50 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.