پاکستان میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی، فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے

120

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 50 ڈالر کم ہو کر 2666 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کمی کے ساتھ 3400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے، جس کا سونے کی قیمتوں پر مزید اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم، اعدادوشمار کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہفتہ وار سطح پر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

تبصرے بند ہیں.