کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب، عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2716 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھ گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.