Mon, September 28, 2026

 خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر پشاور میں اہم اجلاس بلانے کا مطالبہ

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر غور ...

 جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ، 27 افراد ہلاک

کیپ ٹائون:جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 27 افراد ہلاک ...

کیپ ٹائون:جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں بھی مسلح افراد نے ایک انٹرٹینمنٹ وینیو میں فائرنگ کردی، جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 دونوں واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ریاض :سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی امن کوششوں کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کی بین الاقوامی مذمت کا مطالبہ کیا۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ خطے کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے، جبکہ خطے کی سلامتی کے لیے جامع انتظامات ضروری ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

نیویارک: فرانس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

 اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار کے مطابق قرارداد کے مسودے پر رکن ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ مجوزہ قرارداد میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے احترام اور سمندری قوانین کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔

 سفارت کار کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کے لیے اہم گزرگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی اور غذائی تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

 قرارداد میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے پُرامن اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر بھی آمادہ نہیں اور تہران سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام میں یہ توقع پائی جاتی ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔

ایرانی جنگ بندی تجویز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی کے بدلے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی، ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور ترکی کے ساتھ مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

 ترک وزارتِ دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اجلاس میں سعودی اور پاکستانی عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

 سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کا فیصلہ نیویارک میں سعودی، پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مکہ میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حالیہ حوثی حملوں کی مذمت کی۔

 ملاقات میں علاقائی کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کے احترام سمیت سمندری نقل و حمل کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سنگاپور : سنگاپور میں پاکستانی گالفرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ ...

ایشین گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیولن تھرو کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے

جاپان : ایشین گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان ...

ایشین گیمز 2026: نور زمان نے برونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی اور عالمی انڈر 23 چیمپیئن نور زمان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز انفرادی ...

تھائی لینڈ میں پاکستان کا اعزاز، بلال احمد نے دو طلائی تمغے جیت لیے

تھائی لینڈ  :تھائی لینڈ میں جاری 58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے 180 ...