بھارت میں میچ کھیلنے سے انکار، چیمپئنز ٹرافی پر فیصلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر چھوڑ دیا گیا

110

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر اپنا مؤقف برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئندہ تین سال تک بھارت جا کر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیوژن ماڈل کے تحت پاک بھارت میچز صرف نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے، اور اصولی مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے فیوژن ماڈل قبول کر لیا ہے، لیکن یہ ماڈل اپنے دیگر ایونٹس پر لاگو کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو اسے بھارت میں میچ کھیلنا ہوگا۔ تاہم، پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے تحت اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تبصرے بند ہیں.