پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کو سیاسی حربہ بنا لیا ہے: عطا اللّٰہ تارڑ

100

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "تحریک انتشار گولی چلنے کا ثبوت کیوں نہیں دے رہی؟” وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ "جو لوگ 9 مئی کو فسادات کی آگ بھڑکاتے تھے، آج وہ ہی دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔”

عطا اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کا بیانیہ گولی چلنے کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی ہے، اور اگر گولی چلنے کا کوئی واقعہ تھا تو ابھی تک اس کا ثبوت کیوں پیش نہیں کیا گیا؟” انہوں نے سوال اٹھایا کہ "غلیلوں، پتھروں، بنٹوں اور آتشیں اسلحے سے مسلح شرپسندوں نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، تو پھر وہ موقع سے کیوں بھاگے؟”

انہوں نے کہا کہ "پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کرنے کا کیا ذمہ دار ہے؟” اور یہ سوال بھی کیا کہ "شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کیا جائے؟”

عطا اللّٰہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "ان کا پرتشدد احتجاج اور سیاست ہمیشہ سے ان کا وطیرہ رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، اور پی ٹی آئی کی قیادت اس میں ملوث ہے۔”

تبصرے بند ہیں.