خیبرپختونخوا حکومت نے جلسوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا:فراز مغل

114

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے بیان دیا ہے کہ اب تک ہونے والے تمام جلسوں کے اخراجات، جن میں ٹرانسپورٹ، خوراک اور کرینوں کے انتظامات شامل ہیں، علی امین گنڈاپور نے اپنی ذاتی رقم سے پورے کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کارکنوں کی ضمانت کے مچلکے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی فنڈ کسی جلسے یا جلوس پر خرچ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ کیا جائے گا۔

فراز مغل نے کہا کہ ڈی چوک کے شہیدوں اور زخمیوں کے لیے مالی امداد خیبرپختونخوا کے خزانے سے فراہم کی جائے گی، کیونکہ یہ جاں بحق افراد خیبرپختونخوا کے شہری تھے، جنہیں ریاست نے بلاجواز شہید کیا۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلسے جلوس کے لیے اگر کوئی فنڈز کی درخواست کرے تو کسی بھی پارٹی لیڈر یا بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے سے گریز کریں۔

تبصرے بند ہیں.