ریاض : سعودی عرب کو 2034 کے فیفا مینز فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
ورلڈ کپ کے میچز سعودی عرب کے پانچ بڑے شہروں ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم میں واقع 15 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب نے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی بولی 4 اکتوبر 2023 کو جمع کرائی تھی، جس کے بعد سے اس کے اسٹیڈیمز اور دیگر انفراسٹرکچر کی تیاریوں کا عمل شروع ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ، فیفا نے 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعلان بھی کیا، جو مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر کریں گے۔ جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.