پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں سیاسی مفاہمت کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس میں یہ طے پایا کہ مفاہمت کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کو بڑھایا جائے گا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.