بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

158

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں نمونیا کی شکایت ہے، انھیں ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ نصیر الدین شاہ کو کچھ روز قبل نمونیا کا مرض لاحق ہوا تھا۔ نمونیا کے اثرات نے ان کے پھیپھڑوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کو مزید کچھ روز کیلئے ہسپتال رکھا جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے کہ تاہم ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

نصیر الدین شاہ کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے شوہر نصیر الدین شاہ کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، امید ہے کہ انھیں جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نصیر الدین شاہ کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا پوری دنیا میں لوہا منوایا۔

تبصرے بند ہیں.