مریم نواز کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ، ای کامرس کے شعبے کی ترقی کی اہمیت پر زور

90

 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے نمائش میں رکھی مختلف مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ای کامرس کے شعبے کی ترقی پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستانی اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نوجوان تاجروں سے ملاقات کی اور ان کی جدت اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا”پاکستان کی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے ای کامرس کو مزید فروغ دینا ضروری ہے۔”

مریم نواز نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ای کامرس کے شعبے کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرے تاکہ نوجوان تاجروں کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کے لیے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ "آئی ٹی سٹی کا قیام پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے اور ای کامرس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پنجاب حکومت ای کامرس کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گی تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر کاروبار کر سکیں۔”

تبصرے بند ہیں.