ثناء جاوید کا سیاہ لباس مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گیا

315

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید، جنہوں نے ڈراموں پیارے افضل، خانی، اور اے مشتِ خاک میں اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے، حالیہ دنوں اپنے نئے لباس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ مکمل سیاہ لباس میں اسٹائلش انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، لیکن کئی مداحوں نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ثناء جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ابتدا میں اس جوڑی کو تنقید کا سامنا رہا، لیکن اب دونوں اپنی ازدواجی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مختلف ممالک کی سیر کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.