جویریہ سعود کا مفت انٹرویوز دینے سے انکار، معاوضے کے حق میں آواز بلند کر دی

121

 

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں مفت شرکت کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا یا سکرپٹ پر کام کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

جویریہ نے بتایا کہ چونکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد سے کمائی کرتے ہیں، اس لیے وہ بھی معاوضے کے ساتھ انٹرویو دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویوز ان کے کام کا حصہ ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ انہیں ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتی ہیں، تاکہ وہ براہ راست اپنے فالوورز سے جڑے رہیں۔

دوسری جانب، جویریہ سعود کو اپنے ڈرامے "بے بی باجی” میں شاندار اداکاری کے لیے بہت سراہا جا رہا ہے، اور اس ڈرامے کا کردار بھی مداحوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.