معروف غزل گو شاعر ناصر کاظمی کی 99 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

135

لاہور : آج معروف غزل گو شاعر ناصر کاظمی کی 99 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع امبالہ میں پیدا ہوئے اور 13 برس کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا۔ ان کی شاعری میں عشق، ہجرت اور جدید دور کے مسائل کی جھلکیاں نظر آتی ہیں، جو انہیں اپنے ہم عصر شعرا سے ممتاز رکھتی ہیں۔

ناصر کاظمی کی غزلوں پر مختلف گائیکوں نے اپنی آواز دی، جن کی بدولت ان کی شاعری نے عروج حاصل کیا۔ ان کے کلام پر مشتمل تین اہم مجموعے "برگِ نے”, "دیوان”, اور "بارش” شائع ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے  ایک نظموں کا مجموعہ "نشاط خواب” بھی پیش کیا ہے۔

 

چھوٹی بحر اور منفرد استعاروں کا استعمال ناصر کاظمی کی شاعری کا خاصہ تھا، جس نے اردو ادب میں ان کا ایک منفرد مقام قائم کیا۔ آج بھی ناصر کاظمی کی غزلیں اردو ادب کے خزانے میں ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا کلام ہر دل میں اپنی گہری تاثیر چھوڑتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.