مظفر آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہامقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کا اجلاس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ آزاد کشمیر آمد پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے پارلیمان سے بھی مخاطب ہوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلیے جلسہ بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سمجھتا ہے وہ ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے، لیکن ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آیا ہوں۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.