سرفراز،مصباح یا بابر؟سب سے اچھا کپتان کون؟علیم ڈار نے کیا کہا؟

44

لاہور: پاکستان کے امپائر علیم ڈار نے سرفراز ، مصباح اور بابر میں سے بہترین کپتان کے بارے میں بتادیا ہے۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میرے نزدیک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی میں سرفراز ،مصباح اور بابر میں سے سب سے بہتر سرفراز سب سے بہتر ہے۔

پاکستان کے مشہور کرکٹ امپائر نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے اچھا کپتان کس کو پایا۔
انہوں نے کہا سرفراز احمد سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم کی طرح پاکستان کے لیے سب سے کامیاب کپتان ہیں اور میرا یہ ماننا ہے کہ سب میں اپنی اپنی صلاحیت ہے لیکن اگر کسی کے پاس کھیل کا شعور اور بہتر کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز تھا۔

 

علیم ڈار نے کہا کہ میرے خیال میں ایک وکٹ کیپر ہی بہتر فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہےکہ بولرکیا بولنگ کروا رہا ہے اسی لیے وکٹ کیپرکو کپتان ہونا چاہیے۔

 

اپنے انٹرویو میں علیم ڈار نے بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں ہے،کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرنا ہے، ایک مربوط اور ہم آہنگ ٹیم کے بغیر، انفرادی صلاحیت یا کپتانی کی ذہانت اچھے نتائج نہیں دے سکتی۔

تبصرے بند ہیں.