مالٹا: پاکستان کے سرمایہ کاری کونسلر ضیا النور نے مالٹا کی نائب وزیر اعظم اور فارن افیئرز و ٹورازم کی منسٹر آئن بورگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر زور دیا گیا۔ مالٹا کی فارن منسٹری نے اس ملاقات کو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دونوں ممالک کے مفاد میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور مالٹا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر بات کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.