جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

96

ڈربن : جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 184 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 172 رنز تک محدود رہی اور 8 وکٹوں سے میچ ہار گئی۔

ڈربن میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے، جبکہ ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مکمل نہ ہو سکی اور 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر اور محمد عرفان خان نیازی شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.