عوام نے موسمی حالات معلوم کیے بغیر مری کا رخ کیا، ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی: وزیراعظم 

64

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پرتحقیقات کا حکم دے دیا ۔ کہتے ہیں ایسے سانحات کی روک تھا م کے لئے قواعدو ضوابط بنائے جائیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مری جانےو الے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں۔ غیر معمولی برفباری، موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا ۔اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے روڈ پر گزشتہ روز سے پھنسی گاڑیوں میں سردی اور دم گھٹنے سے 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا اور شہر میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

 

امدادی کاموں کے لیے پاک آرمی کے دستے ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مصروف عمل ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ، ڈی جی ریسکیو اور دیگر اعلیٰ حکام امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے مری میں موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.