سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج، شوکت ترین کی کامیابی یقینی

72

پشاور : خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ آج ہوگی جس کے لیے پولنگ اسٹیشن اسمبلی عمارت کے اندر پرانے اسمبلی ہال میں قائم کی گئی ہے۔ شوکت ترین کی کامیابی یقینی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پرپولنگ کیلئے اسمبلی کے پرانے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے ۔ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے پرخالی ہونے والی سینٹ کی سیٹ کےلئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو میدان میں اتارا ہے ۔ اے این پی کے شوکت امیرزادہ ،پیپلز پارٹی کے محمد سعید  اورجے یو آئی ف کے  ظاہرشاہ امید وار ہیں۔

145 اراکین کے ایوان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 94 اراکین ہیں۔ جے یو آئی ف کے 15 ،اے این پی 12، ن لیگ 7،پی پی5اورباپ کے 4 ممبران ہیں ۔ آزاد اراکین کی تعداد 4 ، جماعت اسلامی 3 اور مسلم لیگ ق کے پاس ایک ووٹ ہے۔ کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.