اپوزیشن مل کر کام کرے تو بزدار حکومت کو گھر بھیج سکتی ہے:بلاول بھٹو
وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھُٹی ،بلاول بھٹو کاالٹی میٹم
کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی سیاسی انتقام کبھی برداشت نہیں کریگی ،آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی دھاندلی اور پیسہ استعمال کیا گیا ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے ،آزاد کشمیر کے عوام صبر کریں پیپلز پارٹی اس غریب دشمن حکومت کو بہت جلد گھر بھیجے گی،اگر اپوزیشن مل کر کام کرے تو بزدارحکومت کو گھر بھیج سکتی ہے ۔
بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت دہشت گردی کے واقعات کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے،عمران خان نے طالبان کے حمایت کرنے والے شخص کو الیکشن میں نامزد کیا،آزاد کشمیر کے لوگ پرامن لوگ ہیں اور وہ پرامن رہنا پسند کرتے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام کو عمران خان دنیا میں شدت پسند کے طور پر اجاگر کر رہے ہیں،پاکستان میں تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی ہے،پاکستان میں لاقانونیت اور بیروزگاری کا اصل چہرہ تبدیلی ہے،غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے۔
انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں تاریخی دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 11 سیٹیں حاصل کیں،ایک بار پھر دھاندلی کے ثبوت پیش کئے گئےہیں،آزادکشمیرالیکشن میں عمران خان کے وزرا نے پیسے تقسیم کئے،آزاد کشمیرکی تاریخ میں اتنازیادہ پیسہ کبھی نہیں بانٹا گیا،پیپلز پارٹی ہر پلیٹ فارم پر اس دھاندلی کو بے نقاب کرے گی،انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمٰن حکومت کیخلاف نہیں لڑناچاہتے،انہیں زبردستی نہیں لڑاسکتا،اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی یہی کام کر رہی ہیں،پیپلز پارٹی عمران خان کی حکومت کیخلاف پہلے بھی صف آرا تھی اب بھی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کشمیر میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی،بھارت کے پاس آزاد کشمیر میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت ہیں۔
بلاو ل بھٹو کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں حکومت کا وزیر کھلے عام پیسے بانٹ رہا ہے الیکشن کمیشن کچھ نہ کرسکا،آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت کا وزیرفائرنگ کر رہا ہے اسے سب دیکھ رہے ہیں،پیپلز پارٹی صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے تاکہ دنیا میں غلط امیج نہ جائے،انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں دھاندلی کرکے بھارت کو موقع دیا گیا وہ پاکستان کو غلط ثابت کرے،عمران خان غلط طریقے سے اس ملک کی کرسی پر بیٹھے ہیں،عمران خان کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیل رہے کہ بال ٹیمپرنگ کریں اورکسی کو معلوم نہ ہو،پیپلز پارٹی پارلیمانی طریقے سے حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اگر اپوزیشن مل کر کام کرے تو بزدار حکومت کو گھر بھیج سکتی ہے،پیپلز پارٹی نے 5 سال (ن) لیگ اور 3 سال پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا ہے،عوام کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی پالیسی پر چل رہی ہے،انہوں نے کہا حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں سے زبردستی عدم اعتماد نہیں لے سکتا،اپوزیشن کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں۔
سندھ حکومت کی طرف سے لاک ڈائون پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اگر کورنا کیسز کی تعداد کراچی میں بھارت جیسی ہو گئی تو عمران خان ذمہ دار ہو ں گے ،وفاقی وزرا سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.