امید ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کردار ادا کرے گا، انٹونی بلنکن

151

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی نے ان خیالات کا اظہار بھارت کے 2 روزہ دورے پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے بھی سود مند ہے۔ امید ہے کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں اور خانہ جنگی میں کمی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اب بھی افغان طالبان پر مؤثر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور طالبان کو جنگ بندی اور مذاکرات پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زید تارڑ نے بھی کہا تھا کہ افغانستان کے پڑوس ممالک امن کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں اور اس حوالے سے بھارت سے بھی بات کی ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

 

خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ سے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید امریکا کے دورے پر ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.