ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا

157

 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے سندھ حکومت کے جزوی لاک ڈاؤن کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کیا وزیر اعلیٰ ضمانت دیں گے کہ 8 دن بعد کورونا نہیں پھیلے گا اور ایکسپو سینٹر میں کورونا سے بچاؤ ہو رہا ہے یا پھیلایا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت بتائے انہوں نے کتنے وینٹی لیٹرز منگوائے اور اسپتالوں میں سہولتیں کتنی بڑھائیں؟ کتنے نئے ویکسینیشن سینٹرز بنائے؟

 

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو چاند رات سمجھ لیا ہے جبکہ ویکسین، لاک ڈاؤن، کورونا اور ایس او پیز کو دھندا بنا لیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس بن رہے ہیں اور سندھ حکومت وفاق کی باتیں مانے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے۔

 

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.