پاکستان ویمن کپ ، ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

46

کراچی:پاکستان ویمن کپ کے فائنل میں ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو 132 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ۔کراچی میں ہونیوالے پاکستان ویمنز کپ کے فائنل میچ میں ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کی ۔ سدرہ نواز نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کے ٹوٹل میں 103 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔دوسری طرف سدرہ امین نے بھی 38 رنز بنائے، ڈائنامائٹس نے 45 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

 

 

 

جواب میں چیلنجرز کی ٹیم میں صرف جویریہ خان نے کچھ مزاحمت دکھائی اور سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔باقی تمام بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور 28.5 اوورز میں صرف 79 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔ ناصرہ سندھو نے صرف پانچ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ غلام فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

پی سی بی ڈائنامائٹس کی سدرہ نواز کو فائنل کی پلیئر آف دی میچ اور سدرہ امین ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی رہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.