میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے  امیدواروں کے نام فائنل، اعلان کل ہوگا

70

کراچی: پی پی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان کل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد امیدوار ہوں گے ۔ میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا ۔ فریال تالپور نے میئر کراچی کے لیے نجمی عالم کا نام تجویزکیا تھا۔

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کےلیے جام محمد جوکھیو امیدوارہونگے جبکہ ملیر کے لیے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اورنائب چیئرمین کےامیدوار مزمل شاہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہونگے، سہراب گوٹھ کے لیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کاباضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کریں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.