میڈیکل کالجز کا ٹیسٹ 27 اگست کو لینے کا فیصلہ،ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوگا

19

کراچی:پی ایم ڈی سی نے 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کافیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

 

یہ فیصلہ صدر پی ایم اینڈ ڈی سی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اور دیگر معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

 

 

 

 

ایم ڈی کیٹ کا نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.