لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ کور کمیٹی واٹس ایپ گروپ سے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر گروپ لیفٹ کر گئےہیں۔ فواد چودھری کو کور کمیٹی گروپ سے ریموو کردیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کی رول آف لسٹ سے بھی کور کمیٹی ارکان کے نام ہٹا دیئے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کو پارٹی چھوڑنے والوں کو گروپس سے ریموو کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنی گالا کی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹویٹر، انسٹا ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.