لاہور:پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.39 روپے کمی کے بعد 285.74 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ گذشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کچھ روز قبل یہ بیان دیاتھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ اس کے بعد سے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.