اگلی کال آئے تو پرامن طریقے سے حقوق کی آزادی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں:عمران خان

83

لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا جب بھی آپ کو اگلی کال آئے تو بغیر توڑ پھوڑ کئے، پر امن طریقے سے اپنے حقوق کی ازادی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ظلم کی داستانیں ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہیں لوگوں کے گھر توڑ کر سوشل میڈیا اور ٹی وی پر چل رہی ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سب کے سامنے ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں اور لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ جو ہمارے سامنے کھڑا ہو گا اس کے ساتھ یہی ہو گا تاکہ عوام غلام بن جائے۔
انہوں نے کہا پاکستانیوں یہ ہے وقت آزادی لینے کا ۔ تھوڑی سی پولیس ہے 70 یا 80 ہزار اور 22 کروڑ عوام ہیں جب عوا م یہ فیصلہ کر لے کہ وہ ظلم برداشت نہیں کریں گے اور آئین نہیں توڑنے دیں گے،جب عوام فیصلہ کرے گی ہم آزاد ہو جائیں گے۔ آپ نے خوف کے بت کو توڑنا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.