جو 26 نومبر کو جھانسی کی رانی بن رہی تھی، آج وہ خاموش ہیں:عظمی بخاری

84

 

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی رہنما بشریٰ بی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو جو "جھانسی کی رانی” بن رہی تھیں، آج وہ "منہ چھپا رہی ہیں”۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 23 نومبر کو قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج خاموش ہیں اور اپنی بہن و ترجمان کے ذریعے پارٹی کو چارج شیٹ کرنے کے بعد خود چپ ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی جو 26 نومبر کو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھیں، آج وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی میڈیا کو یہ بتائیں کہ ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان ان کا تھا یا علی امین گنڈاپور کا؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور فیصلوں کی وجہ سے پارٹی میں تقسیم آ چکی ہے اور پی ٹی آئی کا "انقلاب” ریاست کے سامنے دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.