کراچی: عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 175 روپے کی حد گر گئی جس کے بعد قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/UvJwNKEIv2 pic.twitter.com/vc0tLdRhnu
— SBP (@StateBank_Pak) November 22, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 744.41 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں 46 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور انڈیکس 47745 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
سٹاک ماہرین کے مطابق حصص مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ سٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا قبل از وقت کا اجرا اور بنیادی شرح سود ڈیڑھ فیصد بڑھانے کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.