گوشت، دودھ گھی، دال اور انڈے سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

62

اسلام آباد: گھی، دال، انڈے، دودھ، دہی، گوشت اور چائے کا کپ سمیت 27 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہوئی ہیں۔

 

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.07 فیصد مزیر اضافہ ہوا ہے جس کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 5 پیسے، دال مونگ 2 روپے 59 پیسے اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

 

رپورٹ کے تحت انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے اور چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی، بیف اورمٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اعداد و شمار کے تحت چینی 4 روپے 24 پیسے اورٹماٹر8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، ایل پی جی، دال مسور اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.