لاپتا شخص کا خود کو ہی تلاش کرنے کا انوکھا واقعہ

142

انقرہ: ترکی میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لاپتا شہری اس کی تلاش میں نکلے لوگوں کیساتھ مل کر خود کو ہی تلاش کرتا رہا

بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ ترکی کے علاقے برسہ میں پیش آیا، بیہان متلو نامی یہ شخص جنگل گھومنے اپنے دوستوں کیساتھ گیا لیکن راستہ بھول گیا، اس کے دوستوں نے اس کی گمشدگی کی اطلاع دی تو انہوں نے پریشانی کے عالم میں امدادی ادارے کو مدد کیلئے کال کردی۔

امدادی ادارہ فوری حرکت میں آیا اور اس نے بیہان متلو کی تلاش کیلئے پارٹی تشکیل دے کر اسے جنگل روانہ کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترک شہری نے جب دیکھا کہ کچھ لوگ اس کی طرف آ رہے ہیں تو وہ راستہ جاننے کیلئے ان کیساتھ چلنے لگا اور گھنٹوں چلتا رہا۔

جب امدادی کارکنوں نے جنگل کے بیچوں بیچ پہنچ کر زور زو سے یہان متلو کا نام پکارنا شروع کیا تو اس نے کہا کہ میں تو آپ لوگوں کیساتھ ہی ہوں

اس موقع پر موجود امدادی کارکنوں نے اس لاپتا شخص کا بیان ریکارڈ کیا اور پوچھا کہ اس کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا، یہ سنتے ہی یہان متلو خوفزدہ ہو گیا، اس نے درخواست کی کہ اسے گرفتار نہ کیا جائے کیونکہ اگر ان کے والد کو علم ہو گیا تو وہ میرا قیمہ بنا دیں گے۔

امدادی کارکنوں نے اس شخص کو تسلی دی کہ اسے ہرگز پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا، ریسکیو ٹیموں نے یہان متلو کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور گھر تک چھوڑنے گئے۔

تبصرے بند ہیں.