جاپان میں انسانوں کو دھونے کے لیے ایک انوکھی "ہیومین واشنگ مشین” تیار

103

ٹوکیو : جاپان میں ایک انوکھی "ہیومین واشنگ مشین” تیار کی گئی ہے جو کپڑے دھونے کی بجائے انسانوں کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔ جاپان کی کمپنی سائنس کو نے اس مشین کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے، جو پہلے انسانی جسم کا تجزیہ کرتی ہے اور پھر جسم کی صفائی کا عمل شروع کرتی ہے۔

یہ مشین کسی لڑاکا طیارے کے کاک پٹ کی طرح نظر آتی ہے اور اسے اوساکا کنسائی ایکسپو میں دکھایا جائے گا جہاں لوگ اس کا تجربہ کرسکیں گے۔ مشین کا عمل یہ ہے کہ جب فرد اس کے پلاسٹک پوڈ میں داخل ہوتا ہے، تو اس کا 50 فیصد حصہ گرم پانی سے بھر جاتا ہے، پھر تیز دھار پانی چھوٹے ایئر ببلز کے ساتھ خارج ہوتی ہیں، جو جسم کی سطح سے گرد و غبار کو صاف کردیتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق، یہ مشین صرف جسم کی صفائی نہیں کرتی بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہے۔ AI ٹیکنالوجی کی مدد سے، پلاسٹک پوڈ میں ایک ویڈیو چلائی جاتی ہے جو اعصاب کو سکون دیتی ہے، اور اس کے علاوہ مشین کا درجہ حرارت کو بھی مناسب سطح پر رکھتی ہے۔

یہ ڈیزائن 1970 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا، لیکن اسے اس وقت عوامی سطح پر نہیں پیش کیا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے بعد اس مشین کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن بھی شروع کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.