بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے ایک منفرد مقابلے میں حصہ لے کر 8 گھنٹے تک موبائل فون کو خود سے دور رکھا اور اس دوران انزائٹی کی علامات ظاہر نہیں ہونے دیں۔ اس کے بدلے وہ 10 ہزار یوآن (تقریباً 3 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے) جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔
یہ مقابلہ جنوبی چین کے شہر چونگ چنگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوا، جس میں 100 افراد نے شرکت کے لیے درخواست دی تھی۔ ان میں سے 10 افراد کو منتخب کیا گیا جنہیں 8 گھنٹے تک ایک بیڈ پر بغیر موبائل فون کے گزارنا تھا۔ اس دوران کوئی بھی الیکٹرونک ڈیوائس استعمال نہیں کی جا سکتی تھی، سوائے ایمرجنسی کالز کے لیے پرانے موبائل فونز کے۔ ان افراد کو بیڈ سے اٹھنے کی اجازت بھی نہ تھی، سوائے ٹوائلٹ جانے کے لیے۔
ڈونگ، جو کہ ایک سیلز منیجر ہیں، نے سب سے زیادہ وقت بیڈ پر گزارا اور کم انزائٹی کا مظاہرہ کیا۔ وہ موبائل فون پر صرف کبھی کبھار وقت گزارتی ہیں اور اس کے بجائے بچوں کو پڑھانا پسند کرتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.