پولینڈ: ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی شادی کی پیشکش، ” میری می” کا پیغام لکھ دیا

109

پولینڈ:پولینڈ میں ایک نوجوان الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے کرائے پر ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ اس نے 700 فٹ کی بلندی پر فضا میں "MARRY ME” اور دل کا نشان اسکیچ کیا، جسے فلائٹ ریڈار نے ریکارڈ کیا اور منظر عام پر لے آیا۔

یہ واقعہ یکم دسمبر کو پیش آیا جب الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اور پائلٹ کے ہمراہ ایک گھنٹے کی پرواز کی۔ پرواز کے دوران، پائلٹ نے ایک اشارہ کیا جس پر الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ سے کہا کہ وہ فلائٹ ریڈار پر پرواز کا روٹ دیکھے۔ جب اولیویا نے یہ پیغام دیکھا تو وہ خوشی سے "ہاں” کہہ اُٹھی، اور الیگزینڈر نے شادی کی انگوٹھی نکال کر اسے پہنائی۔

تبصرے بند ہیں.