بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

374

ممبئی : بھارتی اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی ۔ ٹی وی آرٹسٹ سوجانیا کی بنگلور میں اپنے اپارٹمنٹ میں چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآ مد ہوئی ہے ۔ پولیس خودکشی کی وجہ  جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سوجانیا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ کناڈا فلموں کی اداکارہ سوجانیا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے

پولیس کے مطابق اداکارہ سوجانیا کے کمرے سے تین صفحات پر مشتمل ایک نوٹ ملا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے خاتمے کا کسی کو ذمہ  دار نہیں قرار دے رہی ۔

اداکارہ سوجانیا کی طرف سے لکھے گئے اس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے والدین سے معافی مانگتی ہوں جنہوں نے میرے لئے  بہت کچھ کیا لیکن میں ان کے لئے کچھ نہیں کرسکی ۔

اداکارہ نے اپنے الوداعی نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں ان تمام افراد کی دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری کامیابی کے لئے کوشش کی اور مجھے شوبز انڈسٹری میں ان رہنے کے لئے میرا ساتھ دیا لیکن میں خود کو اس دنیا میں مینج نہیں کرپارہی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ میں 28،27،26 تاریخ لکھی ہوئی ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ نے چند روز قبل ہی اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

پولیس انسپکٹر گنیش کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی ختم کرلی ہے اتنا بڑا فیصلہ کرنے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں ان کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی خودکشی کے پیچھے کیا حقائق ہوسکتے ہیں جاننے کے لئے خاندان کے کئی افراد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔تاہم ابتدائی تحقیقات میں جو بات سامنے آئی ہے اس سے یہ خودکشی کا ہی واقعہ لگتا ہے لیکن ہم پھر بھی اس سارے معاملے کی چھان بین کرنے کی کوشش کررہے ہیں

یاد رہے کہ اداکارہ سوجانیا کئی کناڈا فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ٹی وی کی کئی معروف سیریلز بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں یکے بعد خودکشیوں کی خبروں سے بالی وڈ میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.