ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے، حماد اظہر

143

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم حماد اظہر نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگست سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات پر 435 ارب روپے کا ریلیف دیا جبکہ سابقہ دور میں قیمتیں کم نہیں ہوتی تھیں لیکن لیوی بڑھا دی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا اور اب 10 فیصد ہے جبکہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے اب بھی کم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق ادوار کی نسبت پیٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہے اور کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن جن ممالک میں پیٹرول سستا ہے وہاں پیٹرولیم پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجرا دگنا کر دیا گیا ہے اور عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.