وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد،نمبر گیمز کاکھیل شروع،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

172

کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت نے تحریک عدم اعتماد کی  اندرونی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے تو آپ اسے اپوزیشن کہتے ؟اپوزیشن کے پاس صرف 24 اراکین ہیں،تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبر ز گیم ہی پوری نہیں ۔

 ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے دوسری پارٹیوں کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس اپنے ہی  24 اراکین ہیں،اتحادی جماعتوں کو ملا کر ہمارے  پاس 41 اراکین موجود ہیں جبکہ اپوزیشن کے پا س صرف 24 ارکین ہیں ،لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے 41 اراکین کی وجہ سے ہم 3 سال سے حکومت میں ہیں ۔

لیاقت شاہوانی نے کہا آئندہ 2 سال تک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے،ایک مرحلے میں ہمارے 4 وزرا نے کہا ہم عہدے چھوڑ رہے ہیں لیکن ہم نے انہیں منایا،انہوں نے کہا لوگوں کے تحفظات کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے،ناراض اراکین کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے ،چیئر مین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہی ہے،ہم معاملات کو سیٹل کر لینگے ۔

انہوں نے کہا ناراض اراکین کو منانے کیلئے سب کوششیں کررہےہیں ، بی اے پی  واحد جماعت  ہے جس کے حکو مت  کےساتھ تحفظات ہیں،جن لوگوں  کو  حکومت سے تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا، لیاقت شاہوانی نے کہا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کبھی نہیں کہا کہ کوئی بھی کام مجھ سے پوچھے بغیر نہ کیا جائے ، حکومت کا نظام   منسٹرز اور چیف منسٹر مل  کر چلاتے ہیں ، سارے معاملات پر  وزیراعلیٰ بلوچستان نگرانی کرتے ہیں، کوئی خلل ہوتا تو بلوچستان حکومت کی کارکردگی بہتر نہ ہوتی،تمام ناراض اراکین کو جلد راضی کرلیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.