اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جب صدر مملکت عارف علوی نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج شروع کر دیا گیا ،اپوزیشن کی طرف سے نعرے بازی کا جواب اپنی تقریر میں صدر نے دیدیا ۔
صدر مملکت کی طرف سے اپوزیشن کو اس وقت جواب دیا گیا جب اپوزیشن کی طرف سے گونیاز ی گو نیازی کے نعروں کی گونج نے عارف علوی کے کانوں پڑی ،عارف علوی کا کہنا تھا کہ جتنا مرضی شور مچا لیں لیکن آپ کو تقریر اور حکومتی کارناموں ،کامیابیوں کو سننا پڑے گا ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 20 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا ہے،اب تک 17 لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی ہے،اپوزیشن کی طرف سے شور شرابا مچانے پر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک اور جواب دیتے ہوئے کہا عوام کوبات سمجھ آچکی ہے،یہاں بھی بیٹھے لوگوں کو سمجھ آ جانی چائیے۔
انہوں نے کہا حکومت پاکستان کی طرف سے متوسط طبقےکیلئےاپنی چھت پروگرام کا منصوبہ شروع کیا،تعمیراتی شعبےمیں 47ارب کےمنصوبےرجسٹرڈہوئے،کاروبارکیلئےآسان ممالک کی فہرست میں پاکستان کی 28 درجے بہتری ہوئی،ماضی میں اینٹ اور گاڑھے کی ترقی تھی ،احساس پروگرام کےتحت غریبوں کی مددکی گئی،انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کچھ باتیں سن لیں عقل اور سمجھ آ جائے گی،حکومتی کارکردگی،کامیابی کوشورشرابےسےنہیں روکاجاسکتا،کچھ باتیں سن لیں گےتوسمجھ آجائےگی اوردماغ میں بھی اترجائےگی۔
تبصرے بند ہیں.