پاکستان میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے لگے، عوام احتیاط کریں

137

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ این سی او سی کے مطابق 15 جون کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موذی مرض سے بچنے کیلئے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن کی انھیں بارہا ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان میں ماسک کا استعمال، بار بار ہاتھ دھونا، سماجی دوری اور رش والی جگہوں سے بچنا شامل ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ بڑھنا شروع ہو چکے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچ سکیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کا ڈیٹا اس بات کو واضح کر ریا ہے کہ کورونا وائرس کیسوں کے پازیٹو آنے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس لئے ماسک پہننا، ہجوم والے علاقوں سے بچنا اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب این سی او سی نے کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گ ا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جیمنیزیم، شادی ہال، ٹرانسپورٹ ، مارکیٹس، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں ہو رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.