پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول مسترد کر دیا

63

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے شیڈول کو مسترد کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ آئین ای سی پی کو پابند کرتا ہے کہ وہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کرائے۔

 

انہوں نے کہا کہ ای سی پی کا شیڈول نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی مجرمانہ کوشش ہے اور کمیشن آئین کی خلاف ورزی کرنا چاہتا ہے جیسا کہ اس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا تھا کہ عام انتخابات 90 دنوں میں ممکن نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات 2023 کی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 14 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.