مکہ مکرمہ: حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیاگیا ہے۔سعودی عرب میں حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغازکیاگیا۔
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے دوران حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دیں گے۔
صدارت عامہ نے گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 9 ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے۔ کیریج سروس کو بھی 24 گھنٹے فعال کیاگیا ہے ۔ حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ اس سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.