جو کوڑا جلائے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ لی جائے، لاہور ہائیکورٹ

45

لاہور: ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جو کوڑا جلائے گا ایک ماہ کی تنخواہ سے محروم ہو جائے گا۔

 

اسموگ کی روک تھام سے متعلق کیس میں  عدالت نے کچرے کو آگ لگانے کی پابندی پر عمل نہ کروانے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ۔

 

عدالت کا کہنا ہے کہ کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کریں گے تو ہی حالات ٹھیک ہوں گے اور آگ نہیں لگانی لیکن کچرا اٹھانا ہے۔ 

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی روک تھام کیلئے ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 

واٹر کمیشن کے وکیل نے نشاندہی کی کہ کوڑے کو آگ لگائی جاتی ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ جو افسر بھی آگ لگانے میں ملوث ہو اس کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔

 

مجسٹریٹ تجاوزات کےخلاف کیسز سنیں اور ہر محکمہ بہتری سے متعلق سفارشات اعلیٰ افسر کو پیش کرے اور اعلیٰ افسر سفارشات پر عمل کرنے سے متعلق اقدامات کرے۔

 

تبصرے بند ہیں.