عمران نیازی کی کرپشن پر ثبوتوں کے پہاڑ ہیں، حمزہ شہباز

18

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فارن فندنگ کیس میں ٹی بوائے کے نام پیسے منگوائے گئے اور عمران نیازی کی کرپشن پر ثبوتوں کے پہاڑ ہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہر واقعے پر عمران خان دوسروں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں اور ہم آپ کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے جبکہ کھاد بھی بلیک ہو رہی ہے اور کہا جاتا ہے کہ کھاد کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اور ہم کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہوں گے ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام بھوک سے بلکتے ہیں اور لوگ شور مچاتے ہیں تو یہ نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں جبکہ یہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں لے کر آ سکے اور ہم آئین کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں کیونکہ کوئی بھی واقعہ ہو ایکشن لینے کے بجائےعوام پرالزام لگا دیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس جس طرح عمران نیازی نے جھوٹ بولے اللہ نے بے نقاب کیا جبکہ بنی گالہ کا گھر ریگولرکرایا اور لوگوں کے گھر گرا دیے تاہم میں نے اور میرے والد نے ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگتائی ہیں اور سب سے بڑا رتن شہزاد اکبر روانہ ہوا، اب تمھاری باری ہے، ہم عمران خان کو ہٹانےکے لیے ہرآئینی آپشن اپنائیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.