پی پی کا لانگ مارچ ہوگا نہ پی ڈی ایم کا، عمران خان کو اس سے پہلے ہٹا دیا جائے گا:سینئر صحافی کا دعویٰ
لاہور: پاکستان کےمعروف سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ہوگا اور نہ ہی پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی بلکہ اس سے پہلے ہی کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں میزبان کےسوال پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم کو جوائن کرلے گی اور 27 فروری سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمیعت علمائے اسلام اور "کسی” کے درمیان نئی حکومت میں کون وزیر اعظم بنے کا اس کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس سے وزیر اعظم عمران خان کو تشویش ہونی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.