ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی والدہ اور ماضی کی معروف ہیروئن شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ یہ بڑا خوفناک اور مشکل تھا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان کی ہم شیرہ کا کہنا تھا. کہ انکی والدہ کے کام کے حوالے سے معیار کافی بلند ہیں. فلم رنگ دے بسنتی کے دوران جب انہوں نے والدہ سے مشورہ کیا تو والدہ نے کہا. کہ تمہیں صرف ایک شخص کی بات سننا چاہیے. اور وہ فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش ہیں وہ جیسا کہیں وہ کرو، اگر بہت سارے لوگوں کی بات سنو گی تو پھر کنفیوژ ہوجاؤ گی۔
.یاد رہے کہ دونوں ماں اور بیٹی نے 2009 کی فلم لائف گوز آن میں ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ دہلی اور لندن میں ایوارڈ یافتہ اس فلم میں دونوں نے ماں بیٹی کا رول ہی پلے کیا تھا۔
سوہا کے مطابق انہوں نے فلم کے علاوہ والدہ کے ساتھ ایک اشتہار بھی کیا. اور اسکے دوران وہ کافی سہمی ہوئی تھیں. کیونکہ والدہ کے معیار بہت بلند ہیں وہ ہر چیز اعلیٰ معیار والے طلب کرتی ہیں۔
یہ ضرور پڑھیں:حکومت کا شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ لباس سے لیکر شوز کے ڈیزائن بھی میچنگ ہونے چاہیئں. اور یہ سب کچھ وہ دو ہفتے قبل کر کے رکھتی ہیں. جبکہ میرے کپڑوں میں تو اگر کوئی کھانے کے داغ بھی ہوں تو میں پرواہ نہیں کرتی۔
تبصرے بند ہیں.