لاہور: مائیکل وان نے گرین سگنل ملنے کی صورت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی ہے. اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹور کرکٹ کے مستقبل پر بھی اچھے اثرات مرتب کرے گا. جبکہ دیگر ٹیموں کو اب پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم کو پاکستان جانا تھا. مگر شیڈول سے صرف 4یا 5روزپہلے دورہ ملتوی کردیا گیا. یہ کھیل کیلئے اچھا شگون نہیں تھا. اگر سیکیورٹی کے حوالے سے گرین سگنل ملتا ہے تو رواں سال آسٹریلیا ٹیم کو پاکستان ضرور جانا چاہئے۔
یہ ضرور پڑھیں:وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا
سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ کینگروز کا دورہ کرکٹ کے مستقبل کیلئے بھی اہم قدم ہو گا. اس لئے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) تمام کھلاڑیوں کو اس دورے پر راضی کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے. جبکہ دیگر ٹیموں کو بھی اب صرف ٹی 20 اور ون ڈے نہیں. بلکہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کیلئے بھی پاکستان آنا ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.