سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

26

.لاہور: سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کنوینر مقرر کئے گئے ہیں. اور کمیٹی کے ٹی او آر بھی طے کر دئیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی سیکرٹریز علی سرفراز اور اسد گیلانی کمیٹی رکن مقرر کئے گئے ہیں. جبکہ اے آئی جی فاروق مظہر بھی تحقیقاتی کمیٹی کے شامل ہیں. سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی اس حادثے سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی. اور اس بات کی تحقیقات بھی کی جائیں گی کہ مری میں سیاحوں، گاڑیوں کو کنٹرل کرنے کے کیا اقدامات کئے۔
تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا تعین بھی کرے گی کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر اداروں نے کیا. لائحہ عمل اختیار کیا. میڈیا پر مری آنے سے روکنے کیلئے کوئی وارننگ جاری کی گئی. جبکہ سیاحوں کی آمد کی صورت میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے۔

یہ ضرور پڑھیں:جھنجھوڑنے کیلئے اک سانحہ ضروری ہے؟

یہ کمیٹی اپنی تحقیقات میں یہ بھی دیکھے گی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے برفانی طوفان کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کیا حفاظتی اقدامات کئے گئے. اور سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.